نواز کی نااہلی کے بعد خاقان عباسی کی اہلیت پر بھی حرف آئے گا،کنور دلشاد

نواز کی نااہلی کے بعد خاقان عباسی کی اہلیت پر بھی حرف آئے گا،کنور دلشاد

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ناہلی کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیت پر بھی حرف آئے گا ۔تمام ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات کالعدم ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جو فیصلے کئے ہیں وہ عدالتی فیصلے کے بعد کالعدم ہوچکے ہیں ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔ملک میں بحرانی کیفیت ہے اس وقت وزیراعظم،کابینہ پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں۔

چونکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے نامزد کیا تھا ا سلئے ان کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں اور امکان ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ سے نا اہل ہوجائیں گے۔