بزدل بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، نوجوان شہید ہو گیا

بزدل بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، نوجوان شہید ہو گیا

مظفر آباد: بزدل بھارت پاکستان دشمنی میں ہر حد پھلانگ گیا۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ کو معمول بنا لیا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے آزاد کشمیر کے علاقے تیتری کوٹ کا رہائشی نوجوان شہید ہو گیا۔ بھارتی فورسز نے انیس سالہ نوجوان انصمام کو اس وقت اسنائپر گن سے نشانہ بنایا جب وہ دریائے پونچھ سے ریت نکال رہا تھا۔

بھارتی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے 15 فروری کو بھی بھارتی فورسز نے بچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور شہید ہوا تھا۔

رواں ہفتے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان شدید احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

رواں برس کے صرف ڈیڑھ ماہ میں ہی 335 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 15 بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں