'اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات دیتے ہیں'

'اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات دیتے ہیں'

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات دیتے ہیں اور بیوروکریسی کی مافیا کے بھی باس ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مافیا کو توڑنا ضروری ہے کیونکہ اداروں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن تیار رہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سعد رفیق، فواد حسن فواد، احد چیمہ، ڈی سی او لاہور محمدعثمان پانچ افراد کا گروہ ہے۔ یہ لوگ پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور سعد رفیق پانچ افراد کے گروہ کے سربراہ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے۔

فواد چودھری نے احد چیمہ کی گرفتاری کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ نے آشیانہ رہائشی اسکیم میں سعد رفیق کی کمپنی پیراگون کو 14 ارب روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا جسے سعد رفیق کا بھائی چلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بنے گا اور گینگ کا سرغنہ تو سعد رفیق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں