انتخابات وقت پر ہوں گے، جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، وزیراعظم

 انتخابات وقت پر ہوں گے، جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جب کہ اعجاز الحق نے وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے کیونکہ جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں اور ملک کو صرف جمہوریت کے ذریعے ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے اور پارٹی اس صورتحال سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گی اور یہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔

 اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں نواز شریف کے درمیان ون آن ون اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں