نواز شریف مودی سے خفیہ ملاقات فوج سے بچنے کیلئے کر رہے تھے، عمران خان

نواز شریف مودی سے خفیہ ملاقات فوج سے بچنے کیلئے کر رہے تھے، عمران خان

لاہور: تحفظ ختم نبوت مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ کون زیادہ دینی ہے اور کم لیکن کیا وجہ تھی کہ خفیہ طور پر قومی اسمبلی میں آئین میں ترمیم کی گئی اور یہ ترمیم بیرون ملک بیٹھی بہت بڑی لابی کو خوش کرنے کیلئے کی گئی۔ یہ سمجھتے تھے کہ ہم ترمیم کریں گے اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ پکڑے گئے تو معافی مانگنے لگ گئے اور کمیٹی بنائی اور ن لیگ نے اس سازش کو خود تسلیم کیا جبکہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کا قوم انتظار کر رہی ہے۔ کیا رپورٹ میں تحقیق کی گئی کہ ترمیم کس کے کہنے پر کی گئی کیونکہ قوم تمام معاملات کو بھولنے والی نہیں ہے اور یہ سب کچھ جاننا چاہتی ہے۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف مودی سے خفیہ ملاقات فوج سے بچنے کیلئے کر رہے تھے جبکہ ڈان لیکس میں فوج کیخلاف وہی باتیں ہوئیں جو بھارت کرتا رہتا ہے اور پاناما کیس میں پکڑا جانے والا اپنی کرپشن بچانے کیلئے باہر سے مدد لے رہا ہے۔

 کپتان نے کہا کس ملک کا وزیر اعظم ایسی حرکتیں کرتا ہے اگر کسی کو سزا ملتی تھی تو وہ یہ نہیں کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا۔۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں