سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: دفتر خارجہ کےمطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے راو لاکوٹ سیکٹر پر ایک مزدور شہید ہوا تھا۔ دفتر خارجہ نے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے رواں برس 367 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 16 شہری شہید 65 زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جو قابل مذمت ہے اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے لہذا بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرے

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں