لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی سی لاہور اور لارڈ میئر کو پتنگ بازی کی اجازت کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لالہ رخ جمشید کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین شہریوں کو تفریح، کاروبار کرنے کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے، بسنت کو موسم بہار میں تہوار اور تفریح کیلئے منایا جاتا ہے، ڈور پتنگوں کی فروخت کے کاروبار سے سینکڑوں افراد وابستہ ہیں، حکومت نے موثر اقدامات کرنے کی بجائے پتنگ بازی پر پابندی لگادی ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔فاضل عدالت نے اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی سی لاہور اور لارڈ میئر کو پتنگ بازی کی اجازت کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔