سعودی عرب ، ترکی ، چین نے پاکستان کیخلاف بڑی سازش ناکام بنا دی

سعودی عرب ، ترکی ، چین نے پاکستان کیخلاف بڑی سازش ناکام بنا دی

لاہور:سعودی عرب ، ترکی اور چین نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کیخلاف قرارداد کو ناکام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کیخلاف قرارداد پیش کی جس کی چین ، سعودی عرب اور ترکی نے مخالفت کی۔

امریکی حکومت پاکستان کو دہشتگردی ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرانا چاہتی تھی تاکہ اسلام آباد کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں لیکن تین بڑی طاقتوں نے امریکی ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں سعودی عرب میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید فوجی رواں ہفتے سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔