ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا پیغام
کیپشن: dg ispr major general asif ghafoor ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے پی ایس ایل تھری کے پہلے میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور باجوہ نے پی ایس ایل تھری کے پہلے میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پی ایس ایل تھری کے کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کا بے صبری سے انتظار ہے ، تمام کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کو یقنی بنایا جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔