فلم ”پیڈ مین“ کو بدترین ناکامی کا سامنا

فلم ”پیڈ مین“ کو بدترین ناکامی کا سامنا

ممبئی: بالی ووڈ کے سٹار اداکار اکشے کمار کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ ان کی فلم ’پیڈ مین‘ نے ابتدائی 11 دنوں میں بھارت بھر سے مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ’پیڈ مین‘ نے نہ صرف اندازوں سے کم کمائی کی بلکہ وہ 11 دن میں 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہونے میں ناکام رہی۔اس سے قبل گزشتہ برس ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی اگرچہ پہلے 2 ہفتوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں فلم نے 130 کروڑ روپے کما لیے تھے۔
واضح رہے کہ فلم ’پیڈ مین‘ کی تشہیر کے لیے اگرچہ پوری فلم انڈسٹری سامنے آئی تھی، تاہم فلم نے اندازوں سے کم کمائی کرکے اکشے کمار کی کئی فلموں کی روایت برقرار رکھی۔اگرچہ ’پیڈ مین‘ نے باکس آفس پر کم کمائی کی، تاہم فلم نے اچھے تجزیے بٹورے، بلکہ بھارت کی متعدد ریاستوں نے فلم کو ٹیکس فری بھی قرار دیا۔