سعد رفیق کسی ہاؤسنگ سو سائٹی کے مالک نہیں، خواجہ سلمان رفیق 

سعد رفیق کسی ہاؤسنگ سو سائٹی کے مالک نہیں، خواجہ سلمان رفیق 

لاہور: وزیر خزانہ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی،خواجہ سعد رفیق کسی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک نہیں،خواجہ سعدرفیق کو مسلسل سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے بیان پر اپنے رد عمل میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے خاندان نے کبھی پلاٹ،کوٹہ،ٹھیکہ یاقرضہ نہیں لیا،خاندان نے دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کسی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک نہیں، ہمارے خاندان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی،خواجہ سعدرفیق کو مسلسل سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے، بے بنیاد الزامات پر ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو ہتک عزت کا نوٹس جای کریں گے۔

واضح رہے کہ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سعدرفیق ،فوادحسن فواد،احد چیمہ،ڈی سی اولاہورمحمدعثمان پانچ افرادکاگروہ ہے،یہ لوگ پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں،سعد رفیق پانچ افراد کے گروہ کے سربراہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے۔

فواد چوہدری نے خواجہ سعد رفیق پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورے پاکستان کو معلوم ہے پیراگون ہاسنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے جب کہ احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔