دبئی : پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میرا ، آپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا اثاثہ ہے ، امید ہے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دبئی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میرا ، آپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا اثاثہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے پی ایس ایل تھری میں شائقین کو پہلے سے زیادہ بہتر کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور وہ میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔