پی ایس ایل تھری ،ملتان سلطان کی 152 رنز ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 68 رنز بنا لیے

پی ایس ایل تھری ،ملتان سلطان کی 152 رنز ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 68 رنز بنا لیے

دبئی:پی ایس ایل تھری کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطان کی 152 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے ،ملتان نے 10اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے ہیں ۔

   ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کے ایک اہم کھلاڑی کامران اکمل دوسرے ہی اوور میں عرفان کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کے دوسرے آئوٹ ہونے والے بلے باز تمیم اقبال تھے جوکہ محمد عرفان کی گیند پر شاٹ لگاتے ہوئے جنید خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

پشاور زلمی کے بلے باز محمد حفیظ 59 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، 11 ویں اوور میں ویلجون کی گیند کو حفیظ سمجھنے میں ناکام رہے اور گیند بلے کو چھوتی ہوئی سلپ میں کھڑے پولارڈ کے پاس گئی جو اس کو کیچ کرنے میں ناکام رہا اور اس کیچ ڈراپ نے محمد حفیظ کو ایک اور موقع فراہم کر دیا

ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ سہیل تنویر، جنید خان، عمران طاہر، اور ہاردس ولیون نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ، حریف ٹیم بھی مضبوط ہے۔

دوسری طرف پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں فتح سمیٹ کر کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کریں گے ، پہلے میچ میں فتح کھلاڑیوں کے مورال کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔