پاکستانی اپنے سٹیڈیم میں فائنل میچز کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، شہباز شریف

پاکستانی اپنے سٹیڈیم میں فائنل میچز کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، شہباز شریف

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد انتہائی جوش و خروش کے ساتھ دبئی کے سٹیڈیم میں کیا گیا تاہم اب شہبازشریف کی جانب سے پی ایس ایل کے شاندار انعقاد پر پیغام جاری کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ’پاکستان سپر لیگ اور اس کے منتظمین کو مبارک ہو ،امید ہے تیسرا ایڈیشن بھی پرجوش اور انتہائی انٹر ٹیننگ ہو گا ،پاکستانی اپنے سٹیڈیم میں فائنل میچز کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اور انتظار نہیں کر پا رہے ‘۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے بھی پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ میری خصوصی دعائیں میری پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کے ساتھ ہیں۔