امریکی صدر کا سکولوں کو محفوظ بنانے کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ

امریکی صدر کا سکولوں کو محفوظ بنانے کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ
US president Donald trump school shooting امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سکول فائرنگ

کیلیفورنیا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سکولوں کو محفوظ بنانے کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا جوکہ سکولوں میں بطور استاد فرائض انجام دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کے اجلاس میں شرکت کی جس میں سکولوں کو فائرنگ کے واقعات سے محفوظ بنانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیلیفورنیا میں سکولوں کی تعداد اور رقبہ بہت زیادہ ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں سیکیورٹی گارڈز کو تعینات نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جو کہ بچوں کی درس و تدریس کے ساتھ ان کی سیکیورٹی کے بھی فرائض انجام دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کو ہر گز بندوقیں نہیں تھمائیں گے لیکن طلبا کی سیکیورٹی کے لیے متبادل طریقہ کار اپنا رہے ہیں ۔