او آئی سی نے بھارت سے تمام کھیلوں کی میزبانی چھین لی

او آئی سی نے بھارت سے تمام کھیلوں کی میزبانی چھین لی
فوٹو بشکریہ ۔آفیشل اکاؤنٹ آئی او سی

نئی دہلی :انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ( او آئی سی ) نے بھارت سے ہر طرح کی کھیلوں کی میزبانی چھین لی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق بھارت نے کھیلوں میں بھی سیاست کو گھیسٹ لیا جس پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت کو سزا دیتے ہوئے کہا کہ پٌاکستانی اتھلیٹس کو ویزر دینے کا بھارتی انکار آئی او سی چارٹر کے منافی ہے ۔بھارت شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیاتھا ۔

اب ؛پچیس میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کے لیے بھارت کی اولمپکس کوالیفیکشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے جس سے تحت بھارت آئندہ اولمپکس سے متعقل کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرسکے گا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے ورلڈ کے لیے پاکستانی شوٹرز ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا ۔