اسلام آباد:العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیرکو سنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ دو رکنی بینچ پیر کےروز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا،نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔