لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی  ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی  ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹڑ

راولپنڈی :میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی  ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔


تفصیلات کے مطابق ، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیوز  کانفرنس میں بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے جس میں انہیں ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد درانی کو بطور ریٹائرڈ آفیسر فوج سے جو پنشن اور مراعات مل رہی تھیں وہ روک دی گئی ہیں لیکن ان کے رینک کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد درانی کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ مزید دو سینئر افسران جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں جن کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی کی جا رہی ہے۔ دونوں افسران کا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں ہے۔

 

یاد رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے گزشتہ برس بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ مل کر ایک متنازع کتاب 'دی سپائی کرانیکلز 'لکھی تھی۔