شارجہ: پاکستان سپر لیگ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 201 رنز کا ہدف دےدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ، پاکستان سپر لیگ کے دسویں میں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 201 رنز کا ہدف دےدیا ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عمرصدیق اور جیمزونس نے ناقابل یقین 135 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، اس دوران ونس نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
جیمز ونس نے 41 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شعیب ملک 10 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ عمر صدیق بھی 37 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ سازگار ثابت نہ ہو سکا ۔