موجودہ حکومت نے دو ہزار ٹریلین کے قرضے لیے، عائشہ گلالئی

موجودہ حکومت نے دو ہزار ٹریلین کے قرضے لیے، عائشہ گلالئی
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: عائشہ گلالئی نے  کہا کہ موجودہ حکومت نے دو ہزار ٹریلین کے قرضے لیے، عوام موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتے اور نہ ٹیکس دیتے ہیں۔


 

تفصیلات کے مطابق ،پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن ٹیکس چوری میں ملوث ہے، آئی ایم ایف کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا  حج فری مت کریں لیکن عوام کے لیے حج کا خرچہ کم کریں۔ پاکستانی قوم کو ایسا لیڈر نہیں چاہیے جو تین سو گز کے محل میں رہتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترتن کو کے پی کے معدنیات کے ٹھیکے دیے گیے، پورے ملک میں سٹوڈنٹ یونین پر پابندی لگائی گئی، فنڈ ریزنگ کے لیے دبئی جا رہی ہوں، موجودہ حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جس سے وہ انکار کرتے تھے۔