دورہ بھارت، ٹرمپ پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دینگے

دورہ بھارت، ٹرمپ پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دینگے
کیپشن: بھارت کے دورے میں نہ صرف اقتصادی اور فوجی صلاحیت بڑھانے پر بات ہو گی، وائٹ ہاؤس انتظامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں اقلیتوں سے بدترین امتیازی سلوک اور مذہبی آزادیوں پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گےاور زور دیں گے کہ پاکستان سے کشیدگی کم کی جائے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے دورے میں نہ صرف اقتصادی اور فوجی صلاحیت بڑھانے پر بات ہو گی بلکہ وہ مودی سرکار پر زور دیں گے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام مذاہب کے افراد کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے۔

 

ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے اس بات پر بھی زوردیا جائے گا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر استحکام کی فضاء پیدا کی جائے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر مرکوز ہے اور اس کی خواہش ہے کہ علاقائی طاقتیں اس عمل میں امریکا کی مدد کریں۔