لینڈ سلائیڈنگ سے7کان کن جاں بحق،متعدد ملبے تلے دب گئے

لینڈ سلائیڈنگ سے7کان کن جاں بحق،متعدد ملبے تلے دب گئے
کیپشن: file photo

بونیر: بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے تیس کان کن ملبے تلے دب گئے جبکہ مقامی لوگو ں نے سات افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تئیس تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے  مطابق مرنے والوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ وہاں موجود ماربل کی کان میں کام کررہے تھے۔واقعہ  بامپوخہ میں پیش آیا جہاں

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں کی لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جبکہ امدادی کوششیں تاحال جاری ہیں.