انڈین بینک کی انوکھی پیشکش، 50 لیٹر مفت پیٹرول اور ڈیزل حاصل کرنے کا موقع

Unique offer from Indian Bank, opportunity to get 50 liters of free petrol and diesel
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی: انڈیا کے مشہور بینک ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ فنانس کوآپریشن (ایف ڈی ایف سی) نے اپنے صارفین کو انوکھی پیشکش کی ہے جس کے تحت وہ سالانہ 50 لیٹر مفت پیٹرول اور ڈیزل حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ان دنوں پورے بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ڈیزل سینتیس پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں انتالیس پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

اس صورتحال اور اپنے شہریوں کی پریشانی کا ادارک کرتے ہوئے ایک انڈین بینک ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ فنانس کوآپریشن (ایف ڈی ایف سی) نے سالانہ مفت پچاس لیٹر پیٹرول اور ڈیزل دینے کی پیشکش کی ہے۔

دراصل بینک کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے ایک ایسا کریڈٹ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے جس کو استعمال کرکے لوگ ایسے پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ جتنی قیمت کا بھی پیٹرول ڈلواتے ہیں تو اس کا پانچ فیصد آپ کے کریڈٹ کارڈ میں اکھٹا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی صارف ڈیڑھ سو روپے خرچ کرتا ہے تو اسے اس سے 1 پوائنٹ ملتا ہے۔ انڈین صارفین ہر مہینے تقریباً 50 پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ فنانس کوآپریشن (ایف ڈی ایف سی) کی جانب اس کریڈٹ کارڈ کی قیمت صرف پانچ سو روپے رکھی گئی ہے۔

تاہم بینک نے آفر دی ہے کہ اگر کوئی صارف ایک سال کے دوران 50 ہزار مالیت کی اشیا اس کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریدتا یا شاپنگ کرتا ہے تو اس پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی۔