واٹس ایپ صارفین 15 مئی کے بعد میسجز کا تبادلہ نہیں کر سکیں گے

WhatsApp users will not be able to exchange messages after May 15
کیپشن: فائل فوٹو

کیلیفورنیا: امریکی سوشل میڈیا کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے اپنے تبدیلیوں کے اعلان پر قائم رہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو بھی صارف ہماری شرائط نہیں مانے گا، اکتیس مئی کے بعد ان کے میسجز کو آگے بھیجنے سے روک دیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق واٹس ایپ نے قوانین اور پالیسیوں عمل درآمد کیلئے صارفین کو 15 مئی تک کی مہلت دیدی ہے۔

واٹس ایپ حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ نئے وضح کردہ قوانین ہی لاگو ہونگے۔ اگر صارفین نے اس عرصہ کے دوران اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا تو وہ کمپنی کی سہولیات سے آئندہ کسی قسم کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ تمام صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ اس پر دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

اس اعلان کے بعد لوگوں نے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام اور سنگل کو ترجیح دینا شروع کر دی تھی۔

بعد ازاں واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ نئی شرائط اور قواعد وضوابط لاگو کرنے سے پہلے تمام شکایات کا بغور جائزہ لیں گے تاہم اب بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اپنی پالیسی کو تبدیل نہیں کرے گا، صارفین کے پاس رواں سال 15 مئی 2021ء تک کا وقت ہے۔