سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے عبدالحفیظ شیخ کو جتوانے کیلئے کوششیں تیز کردیں

Senate elections: PTI intensifies efforts to win Abdul Hafeez Sheikh
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو جتوانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے دیگر پولیٹیکل جماعتوں کیساتھ رابطے بڑھا دیئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ دنوں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے لیڈروں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی اسد عمر کا موقف تھا کہ خفیہ ووٹنگ ہوئی تو تحریک انصاف کی نشستیں بڑھ جائیں گی۔

بعد ازاں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کیساتھ پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کی ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اس لئے مسائل ہیں کیونکہ وہاں کوئی ایک مالک نہیں ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں تو ایم کیو ایم والوں کو بھگتا ہوا ہے، ہم انھیں بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی واحد نشست پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ جبکہ پی ڈی ایم نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیساتھ کام کیا ہے۔ یہ ہم دونوں کے درمیان نہیں بلکہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ خواہش ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں۔