وفاقی حکومت کا سندھ میں ایک مرتبہ پھر آئی جی تبدیل کرنے پر غور

وفاقی حکومت کا سندھ میں ایک مرتبہ پھر آئی جی تبدیل کرنے پر غور
کیپشن: وفاقی حکومت کا سندھ میں ایک مرتبہ پھر آئی جی تبدیل کرنے پر غور
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے جبکہ وزرا کی جانب سے سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا۔اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑگیا ، وفاقی حکومت نےآئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزرا سمیت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں مشاورت جاری ہے۔

سندھ میں اکیس گریڈ کا افسر آئی جی لگانے اور کے پی، پنجاب کےافسر کوآئی جی سندھ بنانےپرغور کیا جا رہا ہے ، سندھ حکومت سے نہ ڈرنے والے کو آئی جی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کےکردارسے پی ٹی آئی سندھ مایوس ہیں ، اس حوالے سے وفاقی حکومت تک ایم این ایزوایم پی ایزکےتحفظات پہنچائے گئے، اگلے کچھ عرصے میں سندھ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ایم پی ایزکے اجلاس میں پہلی بارآئی جی کی تبدیلی کامطالبہ سامنےآیا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےمطالبےپرغور کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی۔

یاد رہے  وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس میں   عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو حلیم عادل شیخ پرپولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کی تفصیل سےآگاہ کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ  سندھ پولیس آئی جی کی سربراہی میں جانبداری کامظاہرہ کر رہی ہے، آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔