اپوزیشن نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا،اب یہ نشان عبرت بن چکے: وزیر اعظم عمران خان

اپوزیشن نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا،اب یہ نشان عبرت بن چکے: وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: اپوزیشن نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا،اب یہ نشان عبرت بن چکے: وزیر اعظم عمران خان
سورس: فائل فوٹو

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ہم اس لئے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لئے سنبھالا گیا۔قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔پشاورمیں کابینہ ارکان اور ارکان اسمبلی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ  اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے۔ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور آب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا۔سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔ہماری خواہش ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں ۔عدالت کا فیصلہ جو بھی ہوگا قبول کرینگے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو کہا کہ پارٹی جس امیدوار کو نامزد کرے اس کو کامیاب کرائیں۔ ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔