شمالی وزیرستان میں فائرنگ 4 خواتین سوشل کارکن جاں بحق

شمالی وزیرستان میں فائرنگ 4 خواتین سوشل کارکن جاں بحق
سورس: File photo

شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔ 

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکےلے گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی اوکی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجے میں  4 خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل  کردیا گیا ہے۔

 ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔