شہباز شریف اور آصف زرداری کی آج اہم ملاقات ہوگی

شہباز شریف اور آصف زرداری کی آج اہم ملاقات ہوگی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(نواز) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی جس میں  ملکی سیاست سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج  بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی جس میں سیاسی صورتحال ، وزیر اعظم کیخلاف  تحریک عدم اعتماد  پر پیش رفت سے متلق گفتگو ہو گی۔

آج کی بڑی بیٹھک میں  دونوں رہنما حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دیں گے۔آصف زرداری، شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

قبل ازیں  آصف علی زرداری  نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں عدم اعتماد کی تحریک  کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اس ملاقات میں  پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر بھی دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق ہوا،  ترین گروپ سے رابطوں پر بھی دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے تفصیلی بات چیت  کی۔

مصنف کے بارے میں