آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل, آرمی چیف کا شہدا ء کو سلام

 آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل, آرمی چیف کا شہدا ء کو سلام

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد میں شہدا کی قربانیوں اورعوام کے عزم اورجرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن ردالفساد کو آج 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ  آپریشن ردالفساد میں صرف شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے کامیابیوں کا حصول ممکن ہو سکا۔

 ڈی جی   آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے اپنے بیان میں  کہا کہ   آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال پورے ہو گئے ، آپریشن کا مقصد دو دہائیوں کی جنگ  اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا  آپریشن کا مقصد کامیاب جنگ کے بعد حاصل فوائد کو مربوط بنانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن رد الفساد کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا ،آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا ،نتیجے میں ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا   ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہدا کے خون اور عوام کے عزم سے ممکن ہو سکیں ۔

مصنف کے بارے میں