صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے صحافی محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی مقدمےکی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ کے وکیل کے مطابق درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، موکل کی بےگناہی ثابت کرنے کیلئے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ  نے اپنے ریمارکس میں مزید  کہا کہ محسن بیگ بعد میں نئی درخواست دائر کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس میں ان کی اہلیہ نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تھی ۔

محسن بیگ کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ، لہٰذا عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں