جہانگیر ترین اسپتال سے گھر منتقل

 جہانگیر ترین اسپتال سے گھر منتقل

لاہور : مرکزی رہنما ترین گروپ جہانگیر ترین کو  تین روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد  گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین  پرانے مرض کے باعث  تین روز قبل لاہور کے نجی  اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں وہ تین دن زیر علاج رہے اور طبیعت میں بہتری کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین اپنے مرض کے باعث بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ جہانگیر ترین کو معدے کے السر کی شکایت بھی ہوئی۔

   ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کردی ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں