سندھ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات جاری 

سندھ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات جاری 

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کیخلاف وضع کردہ ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 500 افراد پر مشتمل ان ڈور تقریبات کی اجازت ہو گی تاہم اس میں شریک تمام افراد کی ویکسی نیشن کا مکمل ہونا ضروری ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی ایسے افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہو جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ میں مکمل ویکسی نیشن کیساتھ 80 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے تاہم کھانا دینے پر پابندی 28 فروری تک برقرار رہے گی جبکہ پارکس، سینماء، جمز، سپورٹس کلبز اور مزارات بھی مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف وضع کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت بھی ہے اور اس کے علاوہ کاروباری مراکز پر وقت کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں