ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

راولپنڈی: ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا علاقائی سالمیت کے دفاع میں کردار قابل قدر ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ امور خصوصاً افغانستان اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ازبکستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے دفاعی تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے۔ 
ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے علاقائی سالمیت کے دفاع میں پاک فوج کے کردار کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔ 

مصنف کے بارے میں