حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے بشیر میمن، اعظم سلیمان اور عرفان الہٰی کے ناموں پر غور: ذرائع

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے بشیر میمن، اعظم سلیمان اور عرفان الہٰی کے ناموں پر غور: ذرائع
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی حکومت آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نئے چیئرمین نیب کے لیے 3 ناموں پر غور کر رہی ہے۔ قوی امید ہے کہ نیا چیئرمین  سابق فوجی ہوگا۔ 

سینئر صحافی عمر چیمہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آفتاب سلطان کا استعفیٰ قبول کیا جا چکا ہے۔ اب ان کی جگہ پر نیا چیئرمین لانے کیلئے حکومت کے پاس تین نام ہیں 

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن، محتسب پنجاب میجر جنرل (ر) اعظم سلیمان اور سابق سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی شامل ہیں۔ جو بھی اس عہدے کیلئے منتخب ہوا اسے حکمران اتحاد اور اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہوگا۔ 

اعظم خان اور عرفان الہٰی دونوں کا تعلق فوج سے ہے۔ ایک ریٹائرڈ میجر جبکہ دوسرے ریٹائرڈ اسکوارڈن لیڈر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کے نام پرشائد آصف علی زرداری حامی نہ بھریں کیونکہ ماضی میں دونوں کے درمیان تعلقات خراب رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں