پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کےخط پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کےخط پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل  لی ۔


ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل بھی صدر مملکت کے خط پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے اور  اپنی تجاویز  پیش کیں ۔اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے لکھے گئے خط پر فیصلہ کرے گا۔

 خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے رکھی ہے۔


دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے دی گئی تاریخ کی حیثیت ردی کی ٹوکری سے زیادہ نہیں ہے، صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں