ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہر بل کلنٹن کی ایک اور چوری پکڑ لی

ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہر بل کلنٹن کی ایک اور چوری پکڑ لی

 واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ان سے انتخاب ہارنے والی ہلیری کلنٹن اور ان کے شوہر بل کلنٹن بھی موجود تھے۔ہلیری کلنٹن کا دل ویسے ہی جلا ہوا ہوگا، سونے پر سہاگا یہ کہ انہوں نے اپنے دل پھینک شوہر کو ایک لڑکی کو گھورتے ہوئے دیکھ لیا، وہ لڑکی کوئی اور نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا تھیں۔
بل کلنٹن کے جذباتی Wow سے شروع ہونے والا وہ منظر ہلیری کلنٹن کے غصے سے بھرے Wow پر ختم ہوا۔وائٹ ہاوس سے جانے کا دکھ یا نئے مہمانوں کے آنے کا غم تھا۔سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں اکھڑی اکھڑی نظر آئیں۔وائٹ ہاوس کے نئے مکینوں کے استقبال کے موقع پر ان کے چہرے پر روایتی جوش نظر نہ آیا۔
خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سابق خاتون اول کی طرف ہاتھ بڑھایا،لیکن مشیل اوباما نے ہاتھ نہیں ملایا،میلانیا ٹرمپ سے تحفہ لے کر بھی مشیل اوباما ادھر ادھر دیکھتی رہیں۔