وارسا: پولینڈ کے شہر وارسا کی 20 سالہ نتالیہ گٹکی وچز بھی ہیں جو اپنا چہرہ دکھائے بغیر انسٹاگرام پر مشہور ہوگئی ہیں۔

 3 سال قبل انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنانے والی نتالیہ نے صرف 444 پوسٹ ہی کی ہیں مگر ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زائد ہے، جب کہ انہوں نے خود صرف 100 افراد کو فالو کر رکھا ہے۔ 

نتالیہ انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنی ایسی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں ان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا یا انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔

تاہم انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایسی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جن میں ان کا مکمل چہرہ بھی نظر آرہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی تصویریں بھی شیئر کی ہیں ،مگر ان کی جانب سے زیادہ تر ایسی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن میں ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

اپنا چہرہ چھپانے کے باوجود صرف 3 سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد فالوورز کی توجہ حاصل کرنے والی نتالیہ دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر اسٹار کی حیثیت حاصل کرچکی ہیں۔