گوجرہ میں شالیمار ایکسپریس ا ور کار میں تصادم6افرادجان کی بازی ہار گئے

گوجرہ میں شالیمار ایکسپریس ا ور کار میں تصادم6افرادجان کی بازی ہار گئے

گوجرہ:لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےنمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرہ کے قریب چک 93 ج ب میں ایک کار کھلے پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس زد میں آگئی۔
جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہو چکی ہے جب کہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نےامدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔