روزانہ ایک چمچ زیرہ کھانے سے آپ اپنا وزن بآسانی کم کرسکتے ہیں

اسلام آباد: زیرہ کو انگریزی زبان میں Cumin کہا جاتا ہے اور یہ پاکستانی کھانوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ پلاؤ، کڑی یا پھر رائتہ وغیرہ، لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ زیرہ متعدد طبی فوائد کا بھی مالک ہے اور کئی بیماریوں کو اپنے خواص کے ذریعے زیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

 آج ہم آپ کو زیرے کے چند قیمتی طبی فوائد سے آگاہ کریں گے۔ نظامِ ہضم اور پیٹ کے مسائل یہ چھوٹا سا زیرہ جسم میں موجود جذب کرنے کے عمل کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے۔ یہ پیٹ کے اپھارہ پن کو ختم کرتا ہے۔ زیرے کی چند چمچ کھانے سے آپ پیٹ کی تکالیف سے دور رہ سکتے ہیں۔ ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ خون اور آئرن کی کمی زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے۔

دو سے تین چمچ کھانے سے آپ کی ایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے اور یوں آئرن کی کمی کی علامات اور وہ طبی حالتیں دور ہوجاتی ہیں ،جو اس کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسے کہ تھکن، سستی، چکر آنا اور توانائی کی کمی وغیرہ۔ معیاری نیند بہترین عمل انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیرہ میں melatonin نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے، اگر آپ کو پرُسکون نیند میسر نہیں تو اپنے رات کے کھانے میں زیرہ کا زیادہ استعمال کیجیے۔

سونے سے قبل مسلے ہوئے 2 سے 3 کیلوں کے ساتھ زیرہ مکس کر کے کھانے سے بھی گہری نیند آتی ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ زیرہ خون میں شکر کی سطح کو مناسب سے رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیرہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی ایک بہترین دوا کا کام دے سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض زیرہ پانی میں شامل کر کے ابالیں اور اس کے بعد چھان کر پی لیں۔ زیرے سے تیار یہ چائے ان مریضوں کے لیے بے پناہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔

وزن میں کمی کے لیے بہترین ماہرین کے مطابق روزانہ ایک چمچ زیرہ کھانے سے آپ اپنا وزن بآسانی کم کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جسم کی چربی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ کھانے کے بعد ایک پیالہ دہی میں ایک چمچ زیرہ چھڑک کر کھائیے۔ سانس کے امراض سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیرہ ایک مثالی غذا اور دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی بہترین واقع ہوا ہے۔

بڑھتی عمر کے اثرات زیرہ میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے ،جیسے کہ جھریاں پڑنا، عمر کے ساتھ جلد پر پڑنے والے دھبے یا پھر جلد کا لٹکنا وغیرہ۔ اس کے علاوہ زیرہ قبل از وقت عمر کے بڑھنے کی علامات کی روک تھام بھی کرتا ہے۔ غرض کہ زیرہ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو ایک خوبصورت جلد مہیا کرتے ہیں۔ خارش اور جسم کی گرمی اگر آپ جلد کی خارش اور جسم کی گرمی سے پریشان ہیں، تو ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا زیرہ شامل کریں اور اس پانی سے نہائیں، آپ خود کو تروتازہ اور پرُسکون محسوس کریں گے۔