سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑسکتی ہے

سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑسکتی ہے

ماسکو: روس کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔
یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے ایک محکمے نے کی ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لیے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کاا سکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہوں۔
ماضی میں کورسک کے اس محکمے کے فیصلے کافی متنازع رہے ہیں۔
اس کے سابق سربراہ نے ایک بار کووں کو مارنے کا کہا تھا کیونکہ ان کے بقول وہ برڈ فلو پھیلاتے ہیں۔
اسی سابق سربراہ نے ان ممالک سے اشیائے خوردو نوش اور مشروبات درآمد کرنے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جن سے روس کے تعلقات خراب ہیں۔