’’گلی گلی میں شور آصف زرداری چور ہے‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ کی زبان پھسل گئی اور وہ کہہ گئے کہ گلی گلی میں شور ہے آصف زرداری چور ہے۔

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ کی زبان پھسل گئی اور وہ کہہ گئے کہ گلی گلی میں شور ہے آصف زرداری چور ہے۔سردار لطیف خان کھوسہ سے ایک نجی ٹی وی کے اینکر نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر دیا جاتا ہے جس پر انھوں نے کہا آپ سن رہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں گلی گلی میں شورہے آصف زرداری چورہے تاہم انھیں فوری اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور کہنے لگے گلی گلی میں شور ہے محترم نوازشریف چور ہیں۔