وزیرداخلہ کا ذہن صاف نہیں ،جب بھی سانحہ ہوتا ہے چودھری نثار چھپ جاتے ہیں:سینیٹر سعید غنی

: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کا ذہن صاف نہیں ہے،جب بھی سانحہ ہوتا ہے چودھری نثار چھپ جاتے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کا ذہن صاف نہیں ہے،جب بھی سانحہ ہوتا ہے چودھری نثار چھپ جاتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پاراچنار کے متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے، جب بھی سانحہ ہوتا ہے چودھری نثار چھپ جاتے ہیں، وزیرداخلہ کا ذہن صاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے صرف پیپلزپارٹی پر الزام تراشی کی، پاراچنار واقعے پر وزیر داخلہ نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔