7 بار بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں معجزانہ طور پر بچ جانے والا محمد حسین

پارا چنار: محمد حسین جو گزشتہ 6 سالوں میں 7 بار بم دھماکوں اور خود کش حملوں کا نشانہ بنے لیکن ہر بار معجزانہ طور پر بچ نکلے۔

7 بار بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں معجزانہ طور پر بچ جانے والا محمد حسین

پارا چنار: محمد حسین جو گزشتہ 6 سالوں میں 7 بار بم دھماکوں اور خود کش حملوں کا نشانہ بنے لیکن ہر بار معجزانہ طور پر بچ نکلے۔ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد ان  دہشت گرد حملوں میں شہید ہوچکے ہیں لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور یہ مثال پاراچنار کے شہری پر مکمل فٹ بیٹھتی ہے جو 7 بار ان دہشت گرد حملوں میں معجزانہ طور پر بچ نکلا۔

 40 سالہ محمد حسین گزشتہ روز پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے کے وقت سبزی منڈی میں بم دھماکے کی جگہ سے کچھ ہی دور کھڑا تھا لیکن معجزانہ طور پر بچ گیا، محمد حسین کے مطابق سبزی منڈی میں روزانہ 1500 کے قریب افراد موجود ہوتے ہیں لیکن گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 500 افراد موجود تھے جب کہ دھماکے کی جگہ سے وہ صرف 3 میٹر کی دوری پر تھا۔ محمد حسین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 6 سالوں میں 7 مرتبہ خود کش حملوں اور بم دھماکوں کا نشانہ بنا اور اپنی آنکھوں کے سامنے کئی افراد کو مرتے دیکھا لیکن ہر بارمعجزانہ طور پر بچ گیا۔