کدوکے بیجوں کا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم ہوجائے تو آپ انہیں کبھی بھی نہ پھینکیں

نیویارک: آپ نے کدو تواکثر کھایا ہوگا لیکن آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ اس کے بیجوں میں بھی بہت فائدہ رکھا گیا ہے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

کدوکے بیجوں کا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم ہوجائے تو آپ انہیں کبھی بھی نہ پھینکیں

نیویارک:  آپ نے کدو تواکثر کھایا ہوگا لیکن آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ اس کے بیجوں میں بھی بہت فائدہ رکھا گیا ہے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی:
کدوں کے بیجوں میں وٹامن اے،سی اور ای پایاجاتاہے،اس میں موجود منرلز جیسے آئرن اور میگنیشیم کی وجہ سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور انسان متعدد بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔
آنکھو ں کے لئے:
یہ بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کی نظر مضبوط ہوتی ہے۔ اسے روزانہ استعمال کرنے سے آپ کی نظر مضبوط ہوگی۔
سوزش میں کمی:
کدو کے بیج کھانے سے آپ کے جسم کی سوزش میں کمی آئے گی۔اگر آپ اس کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں گے تو آپ کے جسم میں دائمی سوزش میں کمی آئے گی اور کینسر، موٹاپہ، دل کی بیماریاں اور ذیابیطس سے بچے رہیں گے۔
وزن میں کمی: 
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں تو کدو کے بیج کھانے شروع کردیں کیونکہ ان میں موجود فائبر کی وجہ سے آپ کی بھوک کم ہوگی اور آپ زیادہ کھانے سے محفوظ رہیں گے۔
نظام انہضام کے لئے: جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ان میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے نظام انہضام ٹھیک رہتا ہے۔کدو کے بیجوں کے علاوہ اس کا رس پینے سے بھی آپ نظام انہضام کو درست رکھ سکتے ہیں۔
بلڈ پریشر کنٹرول: 
اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے LDLکولیسٹرول (برا کولیسٹرول) کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر ٹھیک رہے گا۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کے لئے بہت مفید ہے۔
جسمانی توانائی کے لئے:
اس میں موجود ایمنیوایسڈ کی وجہ سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے کھانے سے جسم میں توانائی آجاتی ہے۔
خوبصورت جلد:
اگر آپ روزانہ کدو کے بیج کھائیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کی جلد چمکے گی اور تازہ دم ہوجائے گی۔ اس کے استعمال سے آپ کی جلد چست رہے گی اور بڑھاپا دیر سے آئے گا۔