ون پلس فون استعمال کرنے والے 40,000 صارفین کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری

ون پلس فون استعمال کرنے والے 40,000 صارفین کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری

"نیو نیوز تازہ ترین "

بیجنگ:چینی کمپنی ون پلس کے کریڈیٹ کارڈ ڈیٹا سرور میں سکیورٹی نقص سےمتعلق خبریں ہفتے قبل سامنے آئی تھی اور اب کمپنی کی جانب سے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے کہ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے کمپنی کے سرور پر حملہ کرکے 40 ہزار سے زائد صارفین کے کریڈیٹ کارڈ کا ڈیٹا چرایا گیا ہے۔

چوری کی جانے والے مواد میں نہ صرف صارفین کے کریڈٹ کارڈ کے نمبر بلکہ ان کے کریڈٹ کارڈ کی میعاد اور سیکیورٹی کوڈ بھی شامل ہیں۔ ڈیٹا کی یہ چوری اکتوبر 2017 سے جنوری 2018 کے دورانیے میں کی گئی ہے۔ وہ صارفین ہیکرز کے حملے سے محفوظ رہے ہیں جنہوں نے پے پال کے ذریعے اپنی ادائیگیاں کی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ان تمام صارفین کو ذاتی ای میل لکھی گئی ہے جو سکیورٹی خامی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ون پلس کا کہنا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا چرائے جانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اس کے نتائج سے صارفین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔