پہلا ٹی 20 ، حسن علی نے سب سے زیادہ 23 رنز بنا لیے

پہلا ٹی 20 ، حسن علی نے سب سے زیادہ 23 رنز بنا لیے

ولنگٹن : پہلے ٹی 20 جہاں پاکستانی بیٹسمین بری طرح ناکام رہے ہیں  وہیں پاکستانی باولر حسن علی نے شاند ار بیٹنگ سے بیٹسمینوں کو آئینہ دکھا دیا ہے ۔

حسن علی صرف 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے ہیں اور ابھی تک کریز پر موجود ہیں 

جبکہ اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے پہلا ٹی ٹونٹی میچ جاری۔جس میں پاکستان نے 15 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے ہیں۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی طرف اوپننگ کرنے والے بلے باز فخر زمان 4 گیندوں پر 3 رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر اور عمر امین 7 گیندوں پر بنا کھاتہ کھولے سیتھ رانس کی گیند پر دونوں انارو کیچن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔

محمد نواز 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر کولن منرو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔حارث سہیل 10 گیندوں پر 9 رنز بنا کر انارو کیچن کی گیند پر ٹوم بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھی اچھی کارکردگی نا دکھا سکے اور 14 گیند پر صرف 9 رنز بنا کر سینٹنر کی گیندپر گرین فلپس کے ہاتھوں سٹمپ آئوٹ ہو ئے۔ شاداب خان بھی پہلی ہی گیند پر اسی اوور میں سینٹر کی گیند پرکیوی کیپر گرین فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔فہیم اشرف بھی 14گیندوں پر 7رنز بنا کر ٹم سائوتھی کی گیند پر ٹوم بروس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے