بھارتی صدر نے ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو معطل کر دیا

بھارتی صدر نے ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو معطل کر دیا

نئی دہلی: بھارت کے صدر رام ناتھ کویند نے نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمت رکھنے کے انکشاف پر الیکشن کمیشن کی سفارش پر معطل کردیا۔ عام آدمی پارٹی کی اکثریت رکھنے والی اسمبلی میں صدر کی جانب سے اس صفائی کے بعد ایک تہائی اراکین ایوان سے باہر ہوچکے ہیں تاہم عام آدمی پارٹی کی اکثریت اب بھی قائم ہے لیکن انھوں نے اس فیصلے کو 'غیرآئینی' قرار دیا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے دو روز قبل ہی منتخب کرہ فرائض کے باوجود سرکاری ملازمت رکھنے پر اراکین اسمبلی کو نااہل کرنے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کی اکثر ریاستوں میں سیاست دانوں کو رکن اسمبلی ہوتے ہوئے ملازمت کرنے کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہے تاہم وزیر کے طور پر تعینات اراکین ان قوانین سے مستثنیٰ ہیں۔ بھارت کی چند ریاستوں میں رکن اسمبلی ہوتے ہوئے سرکاری عہدہ رکھنا قانونی طور پر جائز ہے لیکن دارالحکومت نئی دہلی میں ایسا قانون موجود نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں