مشال قتل کیس، خیبرپختونخوا حکومت نے تاحال کوئی وعدہ نہیں نبھایا، والد

مشال قتل کیس، خیبرپختونخوا حکومت نے تاحال کوئی وعدہ نہیں نبھایا، والد

لندن: مشال خان کے والد محمد اقبال نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اُن سے کیا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ لندن یونیورسٹی اسکول میں باچا خان پر لیکچر کے دوران شرکا نے محمد اقبال سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 13 اپریل 2017ءکو توہین مذہب کے الزام میں فائرنگ اور تشدد سے مشال کی ہلاکت کے بعد اس کیس میں 61 ملزمان نامزدکئےگئے جن میں سے 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر عارف مردانوی سمیت 3ملزمان اب تک روپوش ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں