کابل: ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

کابل: ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

کابل: افغان داراحکومت کابل میں واقع انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں فوجی لباس میں ملبوس دہشت گردوں کے حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تمام 5 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا تاہم کراچی میں افغانستان کے قونصل جنرل کے بھی حملے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحت عامہ کی وزارت کے ترجمان واجد مجروح کا کہنا تھا کہ 19 لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں 6 غیر ملکی بھی شامل تھے تاہم افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد 30 سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ہوٹل اسٹاف، مہمانوں سمیت سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ تمام 5 حملہ آوروں کو بھی آپریشن کے دوران مار دیا گیا۔

خیال رہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد عمارت کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی تھی، جس میں 150 سے زائد مہمانوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ کچھ مہمان چادروں کے ساتھ کھڑکیوں سے نیچے اترے اور کچھ کو افغان فورسز نے ریسکیو کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں